پاکستان میں کورونا کی صورتحال پر چونکا دینے والی رپورٹ
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ جون ۲۰۲۰
شیئر کریں
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں پاکستان میں کورونا کی صورتحال پر پر خوفناک رپورٹ سامنے آئی ہے۔نیویارک ٹائمز نے پاکستان میں کورونا کی صورتحال پر چونکا دینے والی رپورٹ شائع کی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں لاک ڈاون ختم ہونے کے ایک ماہ بعد اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔امریکی اخبار کے مطابق لاک ڈاو?ن ختم ہونے کے بعد پاکستان میں کورونا کے ایک لاکھ نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔امریکی اخبار کے مطابق جولائی اور اگست میں کیسز 9 لاکھ تک بڑھنے کا امکان ہے۔نیو یارک ٹائمز نے کورونا سے متاثر ہونے والے طبی عملے کی شرح کو بھی تشویش ناک قرار دے دیا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 805 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 14 جون کو کیسز کی تعداد 5 ہزار 248 تھی۔