میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سائٹ ایریا ،گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ بے قابو

سائٹ ایریا ،گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ بے قابو

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہر قائد میں گارمنٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 11 گھنٹے کے بعد قابو پا لیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں صبح 10 بجے گارمنٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 11 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں لگنے والی آگ بجھانے میں شہر بھر کے فائرٹینڈرز نے حصہ لیا،نیوی کی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے بھی آگ پر قابو پانے میں حصہ لیا۔سائٹ ایریا کی ایک گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ عملے نے تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا۔ حبیب بینک چورنگی کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ شدت اختیار کرگئی، آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں لیکن آگ کی شدت پر قابو پانا مشکل ہوگیا جس کے بعد شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں طلب کرلی گئیں۔کراچی سائٹ ایریا میں فیکٹری میں لگنے والی تیسرے درجے کی آگ پر قابو پانے کیلئے پاک بحریہ کے اہلکار بھی امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس حوالے سے ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں لگی آگ بجھانے میں معاونت کی جارہی ہے، سول انتظامیہ کی درخواست پر پاک بحریہ کی ٹیم اور فائرٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔فائربریگیڈ حکام کے مطابق سائٹ ایریا میں لگنے والی آگ تیسرے درجے کی ہے، آگ7منزلہ عمارت کی بالائی منزل پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے کی ہر ممکن کوششیں جاری ہیں، اسنارکل کی مدد سے آپریشن میں شریک فائر فائٹر کی طبیعت خراب ہوگئی، جسے فوری طور پر وہاں موجود ایمبولینس میں منتقل کردیا گیا، آگ کی شدت کے باعث فائر فائٹر متاثر ہوا، فائر فائٹر کو ایمبولینس میں طبی امداد دی جارہی ہے۔آگ بجھانے کیلئے2اسنارکل ہی کارآمد ثابت ہورہی ہیں، فائربریگیڈ کی دیگرگاڑیوں کو بالائی فلور تک رسائی حاصل نہیں، ابھی تک واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔علاوہ ازیں ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے باعث سخی حسن ہائیڈرینٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز روانہ کیے جارہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ فائربریگیڈ کو آتشزدگی کے مقام پر پانی فراہم کیا جائے گا اور آگ پر مکمل قابو پانے تک پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں