میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب ہائوس، چودھری نثار کو منانے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی

پنجاب ہائوس، چودھری نثار کو منانے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے وزیرداخلہ چودھری نثار کو پریس کانفرنس سے روکنے کیلئے پورا زور لگادیا مگر بات نہ بنی۔اسلام آباد کے پنجاب ہاوس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی سے 4 گھنٹے طویل ملاقات کی جس میں وزیریلوے سعدرفیق اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے، جبکہ تینوں رہنماؤں نے وزیرداخلہ کو منانے کی بھرپور کوشش کی ،لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چودھری نثار کو پارٹی اختلافات میڈیا پر نہ لانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا پہلے بھی معاملات مل بیٹھ کرحل کیے اور اب بھی ہوسکتے ہیں ،جبکہ آپ کی پارٹی کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں، آپ نے لاہور دھماکے کے بعد سیاسی معاملات کو ایک طرف رکھ کردانش مندی کا مظاہرہ کیا۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر چودھری نثار نے کہا کہ میرے اختلافات اصولوں پر مبنی ہیں اور اپنی ذات کے لیے نہیں، بلکہ پارٹی اور ملکی مفاد میں بات کرتا ہوں، جبکہ میرے لیے ضمیر کی آواز دبانا ممکن نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور لیگی رہنماؤں نے چودھری نثار کو پریس کانفرنس سے روکنے کی ہرممکن کوشش کی، مگر چودھری نثار اپنا موقف عوام کے سامنے لانے کی بات پر ڈٹے رہے ،پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد شہباز شریف کی چودھری نثار سے جمعرات کو دوبارہ ملاقات کا بھی امکان ہے۔ ملاقات میں شہباز شریف نے چودھری نثار کو پارٹی اختلافات میڈیا پر نہ لانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی معاملات مل بیٹھ کرحل کیے ہیں، آپ پارٹی کے اہم رکن ہیں اور آپ کی پارٹی کے لیے ناقابل فراموش خدمات ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ نے لاہور دھماکے کے بعد سیاسی معاملات کو ایک طرف رکھ کر دانش کا مظاہرہ کیا،اس موقع پر چودھری نثار کا کہنا تھا کہ میرے اختلافات اصولوں پر مبنی ہیں میں اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ پارٹی اور ملکی مفاد میں بات کرتا ہوں، جبکہ اپنے ضمیر کو فراموش نہیں کر سکتا، میں نے کبھی ذات کیلئے نہیں سوچا بلکہ صرف پارٹی اور ملکی مفاد کو ہی مقدم رکھا، لہذا اب حالات جس نہج پر پہنچ چکے ہیں ایسے میںاپنے ضمیر کو فراموش نہیں کرسکتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں