میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مجھے گولی مار دو،کمرے میں مت جانا،عثمان عظمیٰ خان کا دفاع کرتا رہا

مجھے گولی مار دو،کمرے میں مت جانا،عثمان عظمیٰ خان کا دفاع کرتا رہا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد کرنے والی خاتون آمنہ کا شوہر عثمان عظمیٰ خان کا دفاع کرتا ہے،معاملے کی ایک مزید ویڈیو سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق درجن مسلح گارڈز کے ساتھ اداکارہ عظمیٰ خان کے گھر پر دھاوا بولنے والی خاتون آمنہ کا شوہر حملے کے وقت بھی عظمیٰ خان کا دفاع کرتا رہا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون آمنہ کے ساتھ آئے گارڈز نے عثمان کو بھی پکڑ لیا۔تاہم عثمان نے کہا کہ مجھے گولی مارنی ہے تو مار دو ، کمرے میں کوئی مت جائے ، اسی دوران کچھ گارڈز نے کمرے میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر عثمان نے چیختے ہوئے ان کو کہا کہ اندر مت جانا مجھے گولی مار دو۔ ویڈیو میں خواتین کو ہنگامہ آرائی کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔اسی دوران گارڈز کی جانب سے دروازہ توڑ دیا گیا۔بعدازاں کیا ہوا ؟ اس حوالے سے اداکارہ عظمیٰ خان بہن ہما خان کا ویڈیو بیان بھی سامنے آ چکا ہے۔

میں یہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں مجھے کوئی نہیں خرید سکتا، حسان نیازی
گزشتہ روز اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہر طرف اس واقعے کا ذکر کیا جا رہا ہے۔ اب اس معاملے میں آج ان کے وکیل حسان نیازی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ انہیں خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں یہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور اب بھی کہہ رہا ہوں کہ مجھے کوئی نہیں خرید سکتا۔میری تمام رابطہ کرنے والوں سے التجا ہے کہ مجھ سے رابطہ نہ کیا جائیں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر خود کو فروخت کرنے کو تیار نہیں ہیں، ساتھ ہی ساتھ حسان نیازی نے رابطہ کرنے والے لوگوں کو بھی خبردار کر دیا ہے کہ جتنے مرضی رابطے کر لیں، انہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

ملک ریاض کی بیٹی کواس وقت تک گرفتار کر لینا چاہیے تھا، حسان نیازی
اس وقت تک ملک ریاض کی بیٹی کو گرفتار کر لینا چاہیئے تھا۔ اداکارہ عظمیٰ خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ابھی تک ملک ریاض کی بیٹی کو گرفتار کر لینا چاہیئے تھا جو کہ ابھی تک آزاد گھوم رہی ہے۔اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد کے واقعے میں ابھی تک مذکورہ خواتین کو گرفتار نہ کئے جانے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وکیل عظمیٰ خان حسان نیازی نے لاہور پولیس سے درخواست کی ہے کہ میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ ان خواتین کو گرفتار کریں، میرا یقین کریں ہم سب مل کر کسی بھی ظلم کے ساتھ لڑ سکتے ہیں۔مزید بات کرتے ہوئے حسان نیازی کا کہنا تھا کہ کاش پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا ہوتا ، لیکن اب یہ سب بھی نا ممکن لگتا ہے۔اس کے علاوہ حسان نیازی نے لاہور پولیس سے تعاون کی درخواست بھی کی ہے۔

میری اور ہما خان کی جان کو خطرہ ہے‘ عظمیٰ خان
تشدد کا نشانہ بننے والی اداکار عظمیٰ خان نے کہا ہے کہ میری اور میری بہن ہما خان کی جان کو خطرہ ہے۔ ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ عظمیٰ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری پوری دنیا میں بدنامی کی گئی ، میری ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر ڈالا گیا۔ عظمیٰ خان اوران کی بہن گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔انڈسٹری میں کام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اب مجھے کون کام دے گا ، کون میرے ساتھ کام کرنے کی خواہش کرے گا۔ میرے ساتھ زیادتی کی گئی۔ عظمیٰ خان نے حکومت، فوج اور پولیس سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف دلوایا جائے۔ جبکہ ہما خان کا کہنا ہے کہ ان کی بہن کو کمرے میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ عظمیٰ خان نے موقف اختیار کیا تھا کمزور ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

اداکارہ عظمیٰ خان نے ایف آئی آر کو ناقابل قبول قرار دے دیا
تشدد کا شکار عظمیٰ خان ملک ریاض کے رشتہ داروں کیخلاف درج مقدمہ سے غیر مطمئن،آیف آئی آر کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مزید دفعات شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ عظمیٰ کی مدعیت میں ان کے گھر پر حملہ کرکے تشدد کرنے والے افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تاہم عظمیٰ خان نے ایف آئی ار کو بوگس قرار دے دیا ہے۔بوگس ایف آئی آر عوام کے پریشر کے باعث درج کی گئی ،پنجاب پولیس ملک ریاض کے پریشر میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ لوگ پولیس سٹیشن کے باہر آکر مجھ سے معافی مانگتے تو میں انہیں معاف کر دیتی۔ تاہم مجھے پیسے سے خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 5 دن ہو گئے ہیں میں ہوش میں نہیں ہوں ، مجھے سمجھ نہیں آرہا ان لوگوں نے میرے ساتھ کیا کیا ہے۔ان کا کہنا تھا میں آخر تک جاؤں گی ، عدالت کا رخ کروں گی۔عظمیٰ خان کی جانب سے اپنے وکیل حسان نیازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کوئی اور ہوتا تو ابھی تک واپس چلا جاتا۔ دنیا میں میرا کسی نے ساتھ نہیں دیا صرف حسان نیازی کھڑا ہے۔ ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ گارڈز میرے اوپر چڑھ رہے تھے اور عورتیں میرے پر حملہ آور ہو گئیں تھی . اس حوالے سے ایک مزید ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں عظمیٰ خان کے وکیل حسان نیازی پولیس سٹیشن کے باہر موجود ہیں ، انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ناقابل ضمانت ایف آئی آر درج کی جانی چاہیے۔جس میں 452 کی دفعات کو شامل کیا جائے۔ حسان نیازی کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عہدوں پر ایسے بے شرم لوگ بیٹھے ہیں جو زیادتیا کرتے وقت اپنی ماں بہن کیبارے میں بھی نہیں سوچتے۔۔بیرسٹر حسان نیازی کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے واقعے کی انتہائی کمزور ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس نے اپنے اس اقدام سے مجھے مایوس کیا ہے، اس نظام سے مجھے مایوسی ہوئی ہے۔ پولیس نے کمزور ایف آئی آر درج کر کے واقعے کے اصل ذمے داران کو بچانے کی کوشش کی ہے۔

عثمان سے میری 2 سال سے دوستی ہے‘ عظمیٰ خان
اداکارہ عظمیٰ خان اوربہن ہما خان کا ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ عثمان سے میری 2 سال سے دوستی ہے، میں اعتکاف میںبیٹھی تھی چاند رات کو جب کمرے سے باہر آئی تو سامنے عثمان بیٹھا تھا، اس نے 5 منٹ بیٹھنے کا کہا، تب ہی اچانک کچھ گارڈ دیوار پھلانگ کر اندر آگئے، خواتین گھر میں گھس گئیں اور ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا، گارڈ کو کہا ان لڑکیوں کو کمرے میں لے جاؤ۔ تفصیلات کے مطابق تشدد کیس کے حوالے سے اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان کی جانب سے تمام واقعے کے حوالے سے ویڈیو بیانات جاری کیے گئے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیانات میں دونوں بہنوں کی جانب سے تمام واقعے کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔اداکارہ عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف بیٹھ گئی تھیں۔پھر چاند رات کو ان کی بہن نے ان کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا اور میں باہر آئی۔ جب کمرے سے باہر آئی تو سامنے عثمان بیٹھا تھا۔ میں نے اس سے کہا کہ مجھے دوست نے اعتکاف کی دعوت دی ہے مجھے وہاں جانا ہے، تو اس پر عثمان نے کہا کہ 5 منٹ بیٹھ جاؤ۔ جیسے ہی میں عثمان کیساتھ بیٹھی اچانک مسلح گارڈ دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوگئے۔ ان کیساتھ عورتیں بھی تھیں جنہوں نے گھر میں آ کر مجھے اور بہن کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔عظمیٰ خان کا بتانا ہے کہ انہیں جنسی ہراساں بھی کیا گیا، ان کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خواتین گارڈز کو کہتی رہیں کہ انہیں ہاتھ لگاو، کمرے میں لے جاو۔ عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ عثمان کیساتھ ان کے غلط تعلقات نہیں ہیں، وہ دونوں 2 سال سے دوست ہیں۔ عظمیٰ خان نے حکومت، فوج اور پولیس سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف دلوایا جائے۔ جبکہ ہما خان کا کہنا ہے کہ ان کی بہن کو کمرے میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ وہ چیختی چلاتی رہیں لیکن کسی نے ان کی ایک نہ سنی۔ ان پر عثمان کیساتھ تعلقات کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات جھوٹ ہیں۔

عثمان ملک مجھے دھمکیاں دے رہا ہے‘وکیل عظمیٰ خان
عثمان ملک مجھے دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ آمنہ کے والد کی جانب سے مجھے مختلف طرح کی آفرز بھی کی جارہی ہیں، تشدد کا نشانہ بننے والی اداکارہ عظمیٰ خان کے وکیل حسان نیازی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ملک ریاض کی نواسی آمنہ عثمان نے ویڈیو پیغام میں میرا نام لے کر مجھے معاملے میں ملوث کرنے کی کوشش کی، ایف آئی اے سائبرکرائم سیل میں کل شکایت درج کرواؤں گا۔حسان نیازی نے مزید بتایا ہے کہ انہیں عثمان ملک کی جانب سے دھمکی آمیز پیغامات بھی موصول ہورہے ہیں جبکہ آمنہ کے والد نے انہیں کیس میں سمجھوتہ کرنے کیلئے کئی آفرز بھی کی ہیں اور میں نے تمام آفرز ٹھکرا دی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کسی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

عظمیٰ خان پر تشدد کا مقدمہ ملک ریاض کی بیٹیوں کیخلاف درج
پاکستان کی معروف اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد کا مقدمہ تین خواتین سمیت 15 نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیاہے۔مقدمے میں موقف اختیار کیا ہے کہ عظمیٰ خان شوبز سے منسلک ہیں ، وہ اپنی بہن ہما خان کے ہمراہ ڈیفنس فیز 5 میں واقع گھر میں رہائش پذیر ہیں ، اداکارہ گھر میں اعتکاف پر بیٹھی تھیں اور عید کا اعلان ہو نے کے بعد ساڑھے دس بجے اعتکاف سے اٹھیں اور اپنی بہن کے ساتھ ٹی وی لائونج میں آ کر بیٹھ گئیں تاہم اتنی دیر میں اچانک گھر کا اندرونی دروازہ توڑ کر عثما ن ملک کی زوجہ ، پشیمینہ ملک اور منبر ملک جو کہ ریاض ملک کی بیٹیاں ہیں ، اندر داخل ہوئیں اور داخل ہوتے ہی ہم دونوں بہنوں پر اسلحہ تان لیا اور آمنہ عثمان ملک نے شیشے کی بوتلیں میری بہن کو ماری جس کے باعث وہ زخمی ہو گئی ، جس کے بعد پشمینہ اور عنبر دختران ریاض ملک نے مجھے مارنا شروع کر دیا۔

عثمان ملک میرے ساتھ نکاح کرنا چاہتا تھا، عظمیٰ خان
اداکارہ عظمیٰ خان نے گزشتہ روز اپنی تشدد والی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب پریس کانفرنس کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ عثمان میرے ساتھ نکاح کرنا چاہتا تھا، میرا اس کیساتھ تعلق 2سال سے تھا۔ بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ میں نے 5 مہینے پہلے عثمان سے شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد وہ پرانے تعلق کی بنیاد پر ملاقات کیا کرتا تھا۔مزید بات کرتے ہوئے عظمیٰ خان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چاند رات سے قبل میں عثمان کی بیوی کو کبھی نہیں ملی، اسی دن میں نے ان کو دیکھا تھا۔ پریس کانفرنس میں سوال پر عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ میں نے عثمان کی بیوی سے معافی صرف اس لئے مانگی تھی کیونکہ انہوں نے میرے اوپر پستول رکھی ہوئی تھی، میری جان کو خطرہ تھا، صرف اس لئے معافی مانگی تھی۔اس کے علاوہ عظمیٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ عثمان کی بیوی نے کچھی مجھ سے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی کبھی کسی قسم کی دھمکی دی تھی۔ عظمیٰ خان نے حال کی بات کرتے ہوئے یہ بھی بتایا ہے کہ عثمان ملک اسے ابھی تک کالز اور میسجز بھیج رہا ہے، اداکارہ نے کہا ہے کہ میں عدالت میں اس موضوع کو لے کر جاوں گی کہ وہ کس حیثیت سے مجھ سے ابھی تک رابطہ کر رہا ہے۔اس کے علاوہ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے وکیل عظمیٰ خان نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ عثمان کے گھر والون کو اس تعلق اور شادی کی پیشکش کے بارے میں دسمبر 2019 سے علم تھا۔ اسی وقت عظمیٰ خان نے شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

شوبز حلقوں کی اداکارہ و ماڈل عظمیٰ بخان پر تشدد کی مذمت
اداکارہ و ماڈل عظمیٰ بخان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر شوبز حلقوں نے ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث خواتین کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ شوبز حلقوں نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی طو رپر یہ درست نہیں کہ کسی کے گھر میں گھس کر اس کو تشدد کا نشانہ بنایا جائے اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی جائیں ، یہ غیر اخلاقی اور غیر قانونی حرکت ہے ،اگر آج با اثر خواتین کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی گئی تو کسی کی بھی عزت محفوظ نہیں رہے گی۔

سارے معاملے میں ملک ریاض کی کوئی غلطی نہیں،عظمیٰ خان
اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد کا معاملہ ، ملک ریاض کی کوئی غلطی نہیں ہے۔ اداکارہ عظمیٰ خان نے کہا ہے کہ عثمان ملک ریاض کی سالی کا بیٹا ہے نہ کہ بھتیجا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ عثمان میرے ساتھ دو سال سے ریلیشن میں تھا۔چاند رات کو میں نے پہلی بار عثمان کی بیوی کو دیکھا۔ اداکارہ عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ میں اعتکاف بیٹھی تھی چاند رات کو جب کمرے سے باہر آئی تو سامنے عثمان بیٹھا تھا، اس نے 5 منٹ بیٹھنے کا کہا، تب ہی اچانک کچھ گارڈ دیوار پھلانگ کر اندر آگئے، خواتین گھر میں گھس گئیں اور ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا، گارڈ کو کہا ان لڑکیوں کو کمرے میں لے جاؤ۔یہ بات بھی قابل غورہے کہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ عثمان میرے ساتھ نکاح کرنا چاہتا تھا، میرا اس کیساتھ تعلق 2سال سے تھا۔ بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ میں نے 5 مہینے پہلے عثمان سے شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد وہ پرانے تعلق کی بنیاد پر ملاقات کیا کرتا تھا۔

پولیس نے میرے وکیل کو حراست میں لے لیا ہے، عظمیٰ خان کا دعویٰ
پولیس نے میرے وکیل حسان نیازی کو حراست میں لے لیا ہے، تشدد کا نشانہ بننے والی اداکارہ عظمیٰ خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پولیس نے میرے وکیل حسان نیازی کو غیرقانونی طور پرحراست میں لے لیا ہے اور ایس بی فرقان بلال نے حسان کا فون بھی چھین لیا ہے۔ عظمیٰ خان نے کہا ہے کہ انکے وکیل کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنے کا کہنے پر سیکٹر سکس سی تھانے میں حسان نیازی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

عظمیٰ خان پر تشدد کرنیوالی خاتون آمنہ عثمان سامنے آگئی
عظمیٰ خان پر تشدد کرنے والی خاتون آمنہ عثمان سامنے آگئی، ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک خاتون آمنہ عثمان کا کہنا ہے کہ وہ عثمان ملک کی بیوی ہیں اور انکے خاوند عثمان کا ملک ریاض سے کوئی تعلق نہیں ہے، حسان نیاز صرف پیسے لینے کیلئے یہ سب کر رہے ہیں۔ آمنہ عثمان نے کہا ہے کہ حسان نیازی نے ہم سے رابطہ بھی کیا کہ لڑکیوں کو پیسے دیے جائیں لیکن میں نے انکار کردیا کیوںکہ ہم حق پر ہیں۔آمنہ عثمان نے کہا ہے کہ ان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ انہوں نے کسی کے گھر میں گھس کر کوئی کام کیا حالانکہ یہ سب غلط ہے۔ وہ میرے شوہر عثمان کا ہی دوسرا گھر ہے اور میں اسکے پیچھے ہی وہاں گئی تھی۔ آمنہ نے کہا کہ وہ لڑکی میری 13سالہ شادی کو خراب کرنے کی کوشش کررہی تھی اور میں نے اسے اس سے قبل کئی بار منع بھی کیا تھا میرا 11سال کا بیٹا ہے اور میں نے عثمان کو چھوڑ دیا ہے کیونکہ اصل غلطی اسکی ہے اور اگر کوئی اصل مجرم ہے تو وہ عثمان ہے۔آمنہ نے کہا کہ جب میں وہاں پہنچی تو وہ لڑکیاں کہتیں کہ وہ اعتکاف سے اٹھی ہیں، یہ کون سا اعتکاف تھا کہ وہ 10بجے اعتکاف سے اٹھیں اور 11بجے وہاں کوکین کی لائنیں اور شراب چل رہی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں