میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی اراکین کے اجلاس بلانے کے مطالبے کو اسپیکر سندھ اسمبلی نے مسترد کردیا

پی ٹی آئی اراکین کے اجلاس بلانے کے مطالبے کو اسپیکر سندھ اسمبلی نے مسترد کردیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اراکین کی جانب سے سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کے مطالبے کو اسپیکر سندھ اسمبلی نے مسترد کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے یہ مطالبہ کیا جس پر آغا سراج درانی نے انہیں منع کردیا۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراک درانی کا کہنا تھا کہ اجلاس بلانے کا مطلب اسمبلی میں کورونا کو بلانا ہے ۔ انہوں نے کہ کورونا وائرس کسی کو بھی ہوسکتا ہے ۔ ارکان اسمبلی کورونا وائرس سے مستثنیٰ نہیں ہیں۔اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ زیادہ تر ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی کورونا وائرس کی وجہ سے قرنطینہ میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بیشتر ارکان کی عمر 50 برس سے زائد ہے ، یہاں کورونا آسانی سے حملہ آور ہوسکتا ہے ۔ اس معاملے پر فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان اجلاس میں آنا چاہتے ہیں۔ صوبے کے بہت مسائل ہیں۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر پر واضح کیا کہ اگر سندھ اسمبلی میں وائرس ہوا تو ذمہ دار آپ ہوں گے ۔اپوزیشن لیڈر نے جواب دیا کہ وہ اراکین اسمبلی سے ایس او پیز پر بات کرکے دوبارہ اسپیکر سندھ اسمبلی سے رابطہ کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں