میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا (سینیٹ اجلاس) انوارالحق کاکڑ اور کامران مرتضیٰ میں شدید تلخ کلامی ( اورنگی اور کورنگی میں واقعات ) ڈکیتی مزاحمت پر 2 نوجوان قتل، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک کراچی ، گرمی کی شدت برقرار، پارہ 36 ڈگری تک جانے کا امکان آپریشن سندور بھارت کیلئے ناسور بن گیا(تاریخی سبکی پرمودی حکومت اور فوج کی نیندیں اڑگئیں) بھارتی آبی جارحیت کیخلاف چین کا پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان حکومت اور طاقتور حلقے مخصوص نشستوں کا فیصلہ بدلنا چاہتے ہیں( سلمان اکرم راجہ) پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کے امکانات اسپیکر اور وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بیرسٹر گوہر بھارتی سپریم کورٹ؛ کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن کہنے والے وزیر کی معافی مسترد پی ٹی آئی کو مشورہ ہے عدم اعتماد نہ لائے، جو رہا سہا بھرم ہے وہ بھی ختم ہو جائے گا، خواجہ آصف

ای پیج

e-Paper
شعیب ملک ،رمیز راجا میں ریٹائرمنٹ کے مشورے پر طنز و مزاح

شعیب ملک ،رمیز راجا میں ریٹائرمنٹ کے مشورے پر طنز و مزاح

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور سابق کپتان و کمنٹیٹر رمیز راجا کے درمیان ریٹائرمنٹ کے مشورے پر آپس میں طنز و مزاح ہوئی ۔رمیز راجا کی جانب سے محمد حفیظ اور شعیب ملک کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیا گیا تھا جس کے جواب میں سابق کپتان شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ ہم تینوں اکٹھے باعزت طور پر ریٹائر ہوجاتے ہیں۔بعد ازاں شعیب ملک کے ردعمل پر رمیز راجا نے بھی طنزومزاح سے بھرپور جواب دے دیا۔رمیز راجا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ شعیب ملک آپ میرے کہاں سے ریٹائر ہونے کی بات کر رہے ہیں؟ کیا میں پاکستان کرکٹ کے لیے آواز بلند کرنے سے ریٹائر ہو جاؤں۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ کو ٹاپ پر واپس دیکھنا چاہتا ہوں ، کیا اس سے ریٹائر ہو جاؤں؟ ملک صاحب میں ان معاملات سے کبھی بھی ریٹائر نہیں ہو سکتا۔رمیز راجا نے طنز سے بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک آپ لوگوں کے لیے 2022 میں کمنٹری کا آغاز مشکل ہوگا،تب آپ میری ہی عمرکے ہوں گے ۔رمیز راجا تے کہاکہ میں اس وقت ریٹائر ہو گیا تھا جب پاکستان ٹیم کا کپتان تھا، شعیب ملک مجھے آپ لوگوں کے بتانے کی ضرورت نہیں ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں