دفترخارجہ کامشکل گھڑی میں ذرائع ابلاغ پر معیاری رپورٹنگ پرزور
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ اپریل ۲۰۲۰
شیئر کریں
دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے مشکل کی اس گھڑی میں ذرائع ابلاغ کی جانب سے معیاری اوربااعتمادرپورٹنگ کی ضرورت پر زور دیاہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آزمائش کی اس گھڑی میں پوری قوم کومشکل صورتحال کا سامناہے جس میں درست رپورٹنگ وقت کاتقاضاہے ۔بیان کے مطابق ایک انگریزی روزنامے نے اپنے آن لائن ایڈیشن میں وزیرخارجہ کے انٹرویوکوغلط شہ سرخی کے ساتھ بدھ کی صبح نشرکیا۔