میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرونا وائرس ،دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں گرگئیں،26 فیصد تک ریکارڈ کمی

کرونا وائرس ،دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں گرگئیں،26 فیصد تک ریکارڈ کمی

ویب ڈیسک
پیر, ۹ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

کرونا نے دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں گرا دیں، عالمی منڈی میں 26 فیصد تک ریکارڈ کمی ہوئی، دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹیں کریش ہو گئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 26 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد امریکی خام تیل 30 ڈالر 50 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہونے لگا۔ برطانوی خام تیل بھی 25 فیصد سستا ہو گیا جس کے بعد برطانوی خام تیل 34 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کیا ، قیمتیں سعودی عرب کی جانب سے ایشیا، یورپ اور امریکا کے لیے تیل کی فی بیرل قیمت 6 سے 7 ڈالر گھٹانے کے بعد کم ہوئیں۔تیل کی قیمت کم ہونے پر ٹوکیو اسٹاک میں شدید مندی رہی اور 3 فی صد سے زائد کی کمی دیکھنے میں آئی۔ ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج 3.8 کی کمی پر اوپن ہوا اور شنگھائی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار 1.5 کی کمی پر شروع ہوا۔بنگلہ دیش سٹاک مارکیٹ 2.2فیصد گر گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں