میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گٹکے سے کینسر،عدالت کا محکمہ داخلہ، اّئی جی سندھ کو نوٹس

گٹکے سے کینسر،عدالت کا محکمہ داخلہ، اّئی جی سندھ کو نوٹس

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

گٹکا کھانے سے منہ کے کینسر میں مبتلا ایک اور کراچی کا شہری وسیم مسیح سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا۔عدالت نے وسیم مسیح کی درخواست پر محکمہ داخلہ، اّئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیا۔عدالتِ عالیہ نے متعلقہ فریقین اور ایس ایچ او لانڈھی کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔درخواست گزار وسیم مسیح نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ منہ کے کینسر کی وجہ سے زندگی اور موت کی کشمکش میں جی رہا ہوں۔وسیم مسیح کا اپنی درخواست میں مزید کہنا ہے کہ پولیس کی سرپرستی میں شہر بھر میں عدالتی پابندی کے باوجود کھلے عام گٹکا فروخت ہو رہا ہے ۔درخواست میں عدالتِ عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو کینسر کے علاج اور گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں