میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ارکان پارلیمنٹ نے ترک صدر طیب اردوان کا تاریخی استقبال کیا

ارکان پارلیمنٹ نے ترک صدر طیب اردوان کا تاریخی استقبال کیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۴ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

ترک صدر رجب طیب اردوان کا ارکان پارلیمنٹ نے تاریخی استقبال کیا، طیب اردوان قومی اسمبلی کے ہال میں آئے تو وزیراعظم عمران خان سمیت تمام ارکان پارلیمنٹ نے ان کا اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر استقبال کیا۔ ارکان پارلیمنٹ نے زبردست انداز میں ترک صدر کا استقبال کرتے ہوئے خیرمقدمی ڈیسک بجائے ۔ ترک صدر کے استقبال کے لئے کافی دیر تک ڈیسک بجتے رہے ۔ ارکان پارلیمنٹ نے انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ ترک صدر طیب اردوان نے بھی زبردست استقبال پر پاکستان کے ارکان پارلیمنٹ سے ہاتھ ہلا کر یکجہتی کا اظہار کیا۔ ترک صدر نے اپنے خطاب میں اس شاندار استقبال پر وزیراعظم اور ارکان پارلیمنٹ سے اظہار تشکر کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں