میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حافظ سعید کو سزا پاکستان کے وعدے پورا کرنے کی طرف اہم قدم ہے ، امریکا

حافظ سعید کو سزا پاکستان کے وعدے پورا کرنے کی طرف اہم قدم ہے ، امریکا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

امریکا نے حافظ سعید کو مجرم ٹھہرائے جانے کو دہشتگردوں کی معاونت سے نمٹنے کے پاکستان کے وعدے پورا کرنے سے متعلق بھی اہم قدم قرار دیا ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ نے حافظ سعیداور ان کے ساتھی کو سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حافظ سعید اور ان کے ساتھی کو مجرم قرار دیا جانا اہم پیشرفت ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ جنوب و وسطی ایشیا بیورو کا کہنا ہے کہ حافظ سعید کو مجرم ٹھہرایا جانا لشکر طیبہ کو اس کے جرائم پر انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے اہم قدم ہے ۔حافظ سعید کو مجرم ٹھہرایا جانا دہشتگردوں کی معاونت سے نمٹنے کے پاکستان کے وعدے پورا کرنے سے متعلق بھی اہم قدم ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید اور ان کے ساتھی کو دو مقدمات میں مجموعی طور پر 11برس کی قید کی سزا سنائی تھی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں ملزمان پر 15ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا جبکہ عدالت نے حافظ سعید کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام سے بری بھی کیا ہے ۔خیال رہے کہ کالعدم جماعت الدعو کے امیر حافظ سعید کو 17 جولائی 2019کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔26ستمبر 2019کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کالعدم جماعت الدعو کے سربراہ حافظ سعید کو ذاتی اکانٹ سے رقم نکالنیکی اجازت دی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں