میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تنخواہ دار طبقے سمیت عوام کی مشکلات کا ادراک ہے ،وزیر اعظم عمران خان

تنخواہ دار طبقے سمیت عوام کی مشکلات کا ادراک ہے ،وزیر اعظم عمران خان

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے ان مشکلات کا ادراک ہے جن کا تنخواہ دار طبقے سمیت مجموعی طور پر عوام کو سامنا ہے چنانچہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے ، میری حکومت منگل کو کابینہ کے اجلاس میں عوام کیلئے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کرے گی۔اتوار کے روز وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اسی اثنا میں تمام متعلقہ حکومتی ادارے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کے اسباب کی جامع تحقیقات کا آغاز کرچکے ہیں۔ قوم اطمینان رکھے کہ ذمہ داروں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں