میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران نیازی آٹا اور چینی چوروں سے تحفے اورمفاد لینا بند کریں، شہباز شریف

عمران نیازی آٹا اور چینی چوروں سے تحفے اورمفاد لینا بند کریں، شہباز شریف

ویب ڈیسک
هفته, ۱ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

مسلم لیگ(ن)کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نیازی کو چاہئے کہ وہ آٹا اور چینی چوروں سے تحفے اور مفاد لینا بند کردیں۔ اپنے بیان میں گندم وآٹا بحران پر ذمہ داران کے تعین کا مطالبہ کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے خود اعتراف کیا کہ انہیں آٹے کی قیمت پر گمراہ کیا گیا، تلاش کیا جائے کہ درست تخمینے کے بجائے گندم کی پیداوارکس نے بڑھا چڑھا کر پیش کی؟، اور وزارت خوراک کی مخالفت کے باوجود ای سی سی نے گندم باہر بھجوانے کی اجازت کیوں دی؟۔ صد ر ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان نیازی کو چاہئے کہ آٹا اور چینی چوروں سے تحفے اور مفاد لینا بند کردیں اور قوم کو بتایا جائے کہ قیمت میں اضافے ، آٹا اور گندم کے ذخیرہ اندوزی سے فائدہ اٹھانے والے کون ہیں؟، پنجاب اور وفاقی حکومت کی آنکھیں اس وقت کیوں بند تھیں جب مقامی مارکیٹ کا آٹا سمگل کیا جارہا تھا؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں