میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیاسی طوفان برپا کرنے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمانوں پر اوس پڑ چکی،فردوس عاشق

سیاسی طوفان برپا کرنے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمانوں پر اوس پڑ چکی،فردوس عاشق

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاسی طوفان برپا کرنے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمانوں پر اوس پڑ چکی ہے ، حکومت اپنے اتحادیوں کی حمایت کے ساتھ نہ صرف مستحکم ہے بلکہ جمہوری اختلاف کو جمہوری انداز میں سلجھا لیا گیا ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں با اختیار بنانا وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے ۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا نوجوانوں کیلئے زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کرنے ، ترقی کے عمل میں حصہ دار بنانے اور معاشی پہیے کو تیز کرنے کیلئے یہ اقدامات نا گزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نوجوانوں کی امید ہیں، آسان قرضوں کی فراہمی اور مالی معاونت انہیں کاروبار کرنے اور با اختیار بنانے کی جانب اہم سنگ میل ثابت ہو گا، سندھ کے نوجوانوں کی ترقی وفاق ِپاکستان کو مضبوط بنانے کے مترادف ہے ، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی خوشحالی و ترقی کے ایجنڈے کو پوری قوت سے آگے بڑھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی طوفان برپا کرنے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمانوں پر اوس پڑ چکی ہے ، حکومت اپنے اتحادیوں کی حمایت کیساتھ نہ صرف مستحکم ہے بلکہ جمہوری اختلاف کو جمہوری انداز میں سلجھا لیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں