حکومت سے اتحاد کراچی ، حیدرآباد کے مسائل کے حل سے مشروط تھا۔ کنور نوید
ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ جنوری ۲۰۲۰
شیئر کریں
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سے اتحاد کراچی اور حیدرا?باد کے مسائل کیحل سے مشروط تھا۔نجی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کی ایم کنور نوید جمیل نے بتایا کہ 4 ماہ پہلے وزیراعظم سیکرٹریٹ سے خبر آ تھی کہ ایم کیوایم کوایک اور وزارت مل رہی ہے لیکن ان کی جماعت نے اس پر عدم دلچسپی ظاہر کی۔کنور نوید جمیل نے کہا کہ کراچی والوں کے مسائل حل نہیں ہو رہے ، شہری پریشانی سے دوچار ہیں، ہم اس میں قصوروار پیپلزپارٹی کو سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی پیپلزپارٹی کو 8 وزارتیں واپس کرکے اتحاد ختم کیا تھا، وزارتیں ایم کیوایم کی ترجیح میں شامل نہیں ہیں۔