میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رانا ثناء اللہ قیادت کے بھاگنے پر ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، فردوس عاشق اعوان

رانا ثناء اللہ قیادت کے بھاگنے پر ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، فردوس عاشق اعوان

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قیادت کے ملک سے بھاگنے پر رانا ثناء اللہ ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں،رانا صاحب پہلے اندرونی لڑائی میں مبتلا اپنی قیادت کے مابین پارٹی میں مڈ ٹرم انتخابات کرائیں، آپ کی سیاسی ساکھ ختم اور قیادت سر پر پائوں رکھ کر باہر بھاگ چکی ہے ۔فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ پھر ن لیگی قیادت کے ملک سے باہر بھاگ جانے پر رانا ثنااللہ ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، رانا صاحب فرماتے ہیں کہ میاں صاحب اگر اسپتال سے گھر جا سکتے ہیں تو ریستوران بھی جاسکتے ہیں، ان کا مطلب ہے کہ میاں صاحب تندرست ہیں اور ریستوران سے سیدھا جیل بھی جا سکتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ رانا صاحب پہلے اندرونی لڑائی میں مبتلا اپنی قیادت کے مابین پارٹی میں مڈ ٹرم انتخابات کرائیں، آپ کی سیاسی ساکھ ختم اور قیادت سر پر پائوں رکھ کر باہر بھاگ چکی ہے ، جس مقدمہ میں آپ کو ضمانت ملی ہے اس کا ٹرائل ابھی باقی ہے ، اس پر توجہ دیں۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ رانا ثنا حکومت کے بجائے اپنی قیادت پر برسیں جس نے اپنے کارکنوں کو پھر دھوکہ دیا اور ان کے اعتماد کا خون کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں