سول ایوی ایشن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ جنوری ۲۰۲۰
شیئر کریں
سول ایوی ایشن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔ چھ کھرب ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے بھی دو حصوں میں تقسیم ہوں گے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ فیصلہ پی آئی اور سول ایوی ایشن کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے کیا گیا تھا اور اس حوالہ سے پالیسی بھی بنالی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ ریگولیٹری اور سروسز ڈویژنز کو الگ ، الگ کر دیا جائے گا۔ سول ایوی ویشن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے لئے آرڈیننس لایا جائے گا اور اس آرڈیننس کے تحت ریگولیٹری اور سروسز ڈویژنز کو الگ،، الگ کر دیا جائے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مجموعی اثاثے چھ کھرب 56کروڑ اور 61لاکھ روپے ہیں ان کو بھی دو حصوں میں تقسیم کر دیا جائے گا۔