میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہرقائد میں سردی کی لہر بیس سے بائیس جنوری تک جاری رہنے کی پیش گوئی

شہرقائد میں سردی کی لہر بیس سے بائیس جنوری تک جاری رہنے کی پیش گوئی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

سردی نے کراچی میں ڈیرے جما لئے ، محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی لہر بیس سے بائیس جنوری تک جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی۔ کراچی میں درجہ حرارت کم سے کم 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ شہر کا درجہ حرارت 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بارش دینے والا سلسلہ شمالی علاقوں کی جانب منتقل ہوگیا ہے ۔ فی الحال شہر میں بارش کا امکان کوئی نہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہیکہ 15 اور17 جنوری کی رات کو شہر کا درجہ حرارت 5 سے 6 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جب کہ سردی کی یہ لہر 22 جنوری تک جاری رہنے کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ شہر کا موسم دن کے وقت خشک رات کے وقت سرد رہنے کی توقع ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں