میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں سائبیرین ہوائیں 7دن قیام کریں گی

کراچی میں سائبیرین ہوائیں 7دن قیام کریں گی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں 7دن قیام کے لیے آنے والی سائبیرین ہوائوں کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی ، 15اور 17جنوری کی رات درجہ حرارت 5سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوجانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں سردی کی موجودہ لہر 22جنوری تک جاری رہے گی ، جبکہ 15اور 17جنوری کی رات درجہ حرارت 5سے 6ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے ۔شہر قائد میں پیر کو کم سے کم درجہ حرارت 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ 23سے 25ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ شہر میں شمال مشرق سے چلنے والی ہواوں میں نمی کا تناسب 68فیصد اور ان کی رفتار 4کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جس کی وجہ سے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود، خشک اور ٹھنڈا رہے گا۔ذرائع موسمیات نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز شہر میں ہوئی ہلکی بارش کے بعد بارش برسانے والا یہ سسٹم شہر سے نکل چکا ہے اور مزید بارش کا امکان نہیں ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں