آمدن سے زائد اثاثے ،جاوید لطیف اور اہلخانہ 13 جنوری کو دوبارہ طلب
ویب ڈیسک
پیر, ۶ جنوری ۲۰۲۰
شیئر کریں
لاہور نیب بیورو نے آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے پر میاں جاوید لطیف اور اہلخانہ کو 13 جنوری کو دوبارہ طلب کرلیا۔ لیگی رہنما نے یکم جنوری کو اثاثہ جات پرفارم جمع کروا دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے امجد لطیف اور منور لطیف کو آئندہ پیشی پر فارم مکمل کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ میاں منور لطیف اور امجد لطیف کو اثاثہ جات فراہم کیے گئے ۔ نیب نے فیملی کے دیگر اراکین کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔