میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کے خلاف پروپیگنڈاکرنے والی بھارتی تنظیمیں بے نقاب

پاکستان کے خلاف پروپیگنڈاکرنے والی بھارتی تنظیمیں بے نقاب

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

انسانی حقوق سے متعلق عالمی تنظیموں کے اجلاس سے قبل پاکستان کے خلاف پراپیگنڈاکرنے والی بھارتی تنظیمیں بے نقاب ہو گئیں۔ یورپی یونین میں جھوٹی خبروں سے متعلق کام کرنیوالے تحقیقی ادارے نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا۔ ای یو ڈس انفو لیب کی تفصیلی رپورٹ میں ان تنظیموں کی نشاندہی کی گئی جو منظم طریقہ سے ہر سال اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اجلاس کے دوران پاکستان مخالف مہم چلاتی ہیں۔جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے باہر پاکستان کے خلاف احتجاج کا انعقاد بھی کروایا گیا۔ تحقیقی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان تنظیموں کا تعلق بھارت کے غیر معروف کاروباری ادارے سری واستوا گروپ سے جا ملتا ہے ۔ اس نیٹ ورک میں 250سے زائد جعلی ویب سائٹس سامنے آئیں جو پرانے اور غیر فعال یا جعلی نام سے اخبارات سے انڈین بیانیہ کی حمایت والی خبریں شائع کررہے تھے ۔نیوز ویب سائٹس اور این جی اوز کے دفاتر کے دیئے گئے نمبر ز اور ان کی ویب سروسز سے معلوم ہوا کہ بھارت کا سری واستوا گروپ اس نیٹ ورک کی سربراہی کر رہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں