ٹریفک پولیس سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کی ضمانت قبل از گرفتاری
شیئر کریں
ٹریفک پولیس افسر سے ہتک آمیز رویہ اپنانے والی پوش علاقے کی روپوش خاتون پولیس کی ناقص کارکردگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔نجی نیوز کے مطابق اس حوالے سے درخشاں تھانے کے ایس آئی او چوہدری امانت نے بتایا کہ سی ویو پولیس چوکی کے ایس او سب انسپکٹر نواز سیال نے ٹریفک سگنل توڑنے سمیت دیگر دفعات کے تحت نامعلوم خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جبکہ انوسٹی گیشن پولیس کی جانب سے متعدد مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں میں خاتون کی شناخت ثنا آفتاب کے نام سے ہوئی تھی تاہم پولیس کو کوئی گرفتاری کے حوالے سے کوئی اہم کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔انھوں نے بتایا کہ ثنا آفتاب نامی خاتون نے سٹی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی ہے جس کا بیل آرڈر پولیس کو موصول ہوگیا ہے اور عدالت نے 4 دسمبر کو مدعی مقدمہ، تفتیشی افسر اور خاتون کو طلب کیا ہے ۔انھوں نے بتایا کہ خاتون کریک وسٹا اپارٹمنٹ کے بلاک ایچ کی رہائشی ہے جس کی کار کو پولیس پہلے ہی اپنے قبضے میں لے چکی ہے جوکہ عمارت کی بیسمنٹ میں پارک کی گئی تھی جبکہ مقدمے میں جو دفعات لگائی گئی تھیں وہ قابل ضمانت تھیں۔