میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پارٹی فنڈنگ تحقیقات ،الیکشن کمیشن نے ن لیگ کو سوالنامہ جاری کر دیا

پارٹی فنڈنگ تحقیقات ،الیکشن کمیشن نے ن لیگ کو سوالنامہ جاری کر دیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اسکروٹنی کمیٹی نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کے حوالہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست پر (ن)لیگ کو سوالنامہ جاری کرتے ہوئے آئندہ جمعہ کے روز جواب طلب کر لیا ہے ۔ درخواست گزار پی ٹی آئی رہنما میاں فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ (ن)لیگ ہمیشہ کمیٹی میں جواب دینے سے گریزاں رہی ہے ۔پانامہ کیس کی طرح آج الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے بھی (ن)لیگ سے رسیدیں مانگ لی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس نے بھی ان کو فنڈنگ کی ہے اس کے شناختی کارڈ اور نائیکوپ کی کاپی دینا پڑے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایم ایل (یوکے )رجسٹرڈ ہے اس کا حساب نہیں دیا گیا اور اس حوالہ سے الیکشن کمیشن میں کوئی چیز پیش نہیں کی گئی تھی اور اب نواز شریف اور شہباز شریف کو اس حوالہ سے حساب دینا ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں