میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مولانا فضل الرحمان کا آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے رہبر کمیٹی کو خط

مولانا فضل الرحمان کا آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے رہبر کمیٹی کو خط

ویب ڈیسک
هفته, ۲ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

جمعیت علماء اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے رہبر کمیٹی کو خط لکھ دیا ۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنی تجاویز سے 9 اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل رہبر کمیٹی کو آگاہ کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اپنی جماعت میں مشاورت کے بعد رہبر کمیٹی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ۔ آئندہ کے لائحہ عمل کی تجاویز سے گزشتہ شب اپوزیشن کے سربراہی اجلاس کو بھی آگاہ کیا حکومت کو دو دن کی دی گئی مہلت اور اہم معاملات پر اپنے پالیسی بیان کے پس منظر سے آگاہ کیا اب مولانا فضل الرحمان نے باقاعدہ طور پر رہبر کمیٹی کو تحریری طور پر آزادی مارچ کے ممکنہ لائحہ عمل کے حوالے سے تجاویز سے آگاہ کر دیا ہے ۔ رہبر کمیٹی مولانا فضل الرحمان کی ان تجاویز کا جائزہ لے کر حتمی حکمت عملی کا جائزہ لے گی مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو مستعفی ہونے کے لیے دی گئی دودن کی مہلت کے بعد کے ممکنہ لائحہ عمل کے حوالے سے تجاویز سے آگاہ کیا ہے ۔ رہبر کمیٹی کے کنوینئر اکرم خان درانی کو تمام اپوزیشن جماعتوں کو اس بارے میں اعتماد میں لینے کی ہدایت بھی کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق دو دن کے بعد آزادی مارچ کی طرف سے ممکنہ طور پر پیش قدمی کا خدشہ ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں