میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مختیارکار قاسم آباد کا آفس کرپشن کا گڑھ بن گیا

مختیارکار قاسم آباد کا آفس کرپشن کا گڑھ بن گیا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) مختیارکار قاسم آباد کا آفس کرپشن کا گڑھ بن گیا، الطاف کوریجو کے آشیرباد سے نجی افراد سرگرم، سیل سرٹیفکیٹ، کھاتوں کی منتقلی و اندراج پر لاکھوں روپے لینے کا سلسلہ جاری، رشوت نہ دینے والے شہری دھکے کھانے پر مجبور، تفصیلات کے مطابق مختیارکار قاسم آباد کا آفس کرپشن کا گڑھ بن گیا ہے، مختیارکار قاسم آباد الطاف کوریجو کے آشیرباد سے نجی افراد نے ٹھیکے اٹھانا شروع کردیے ہیں، ملنے والی معلومات کے مطابق مختیارکار قاسم آباد آفس میں سیل سرٹیفکیٹ کے مد میں 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے جبکہ کھاتوں کی منتقلی و اندراج 2 سے 3 لاکھ روپے وصول کئے جا رہے ہیں، ذرائع کے مطابق الطاف کوریجو کی سرپرستی میں منظم مافیا نے لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے، قاسم آباد میں جعلی کھاتوں و کھاتوں کے ریکارڈ میں ہیراپھیری کے میگا سکینڈل بھی سامنے آ چکے ہیں، مختیارکار قاسم آباد کے آفس میں کام کیلئے آنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان سے بھاری رشوت مانگی جا رہی نہ دینے پر مہینوں رلایا جاتا ہے، جبکہ مختلف طریقوں سے انہیں بار بار آنے پر مجبور کیا جاتا ہے، قاسم آباد کی رہائشیوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر ریونیو مخدوم محبوب الزمان سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ مختیارکار قاسم آباد الطاف کوریجو کو ہٹایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں