نوازشریف کے پلیٹ لیٹس بہتر ہونے کے باعث مزید ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ
شیئر کریں
ڈاکٹرز نے سروسز ہسپتال میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نوازشریف کے پلیٹ لیٹس بہتر ہونے کے باعث مزید ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت بہتری کی طرف گامزن ہے ۔ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق پلیٹ لیٹس کا مسئلہ بہتر ہونے کے باعث نوازشریف کی بلیڈنگ کے خطرات قدرے کم ہو گئے ہیں۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کواسٹیرائیڈز اورشوگر کیلئے انسولین دے رہے ہیں،مگر سابق وزیراعظم کو دل اور گردوں کے سنگین مسائل ہیں۔دوسری جانب نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 55 ہزار تک پہنچ چکی ہے جس کے بعد وہ سفر کے قابل ہوگئے ،ان کی آئی وی آئی جی کے انجکشن کی تھراپی بھی روک دی گئی ہے ۔ تاہم سربراہ میڈیکل بورڈ ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ابھی ڈسچارج نہیں کیا جا سکتا۔ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق میڈیکل بورڈ روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کا طبی معائنہ کر رہا ہے ، اسپتال ذرائع کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے پی آئی سی میں آپریشن تھیٹر تیار ہے جبکہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس سے متعلق کراچی کے ڈاکٹر طاہر شمسی سے بھی رابطہ ہے ۔