میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ تعلیم سندھ اساتذہ کی بائیومیٹرک کا ریکارڈ آن لائن کردیا

محکمہ تعلیم سندھ اساتذہ کی بائیومیٹرک کا ریکارڈ آن لائن کردیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ کی بائیومیٹرک، خالی آسامیوں،بند کیئے اسکولوں اور دیگر تمام ریکارڈکو شفاف بنانے کے لئے ریکارڈ آن لائن کردیا ہے،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ریکارڈ اپ ڈیٹ کرے گا، ریکارڈ کی نگرانی کراچی میں کی جائے گی۔جراٗت کو موصول ہونے والے دستاویز کے مطابق محکم تعلیم سندھ نے ہیومن ریسورس مینیجمنٹ انفارمیشن سسٹم تیار کیا ہے جس کے تحت سندھ بھر کے اساتذہ کی بائیومیٹرک کا نظام وضع کیا گیا ہے اور پرسنل آئی ڈی کا کوڈ انٹر کرکے بائیومیٹرک چیک کی جائے گی،کراچی، حیدرآباد، سکھر،لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بینظیر آباد ریجنز کے تمام اضلاع کے اسکولوں ریکارڈ بھی آن لائن کردیا ہے جس کے تحت عارضی طور پر بند کیئے گئے، مستقل طور پر بند کیئے گئے اور فنکشنل اسکول کی فہرست بھی شامل ہے، اس کے علاوہ آن لائن ریکارڈ سے اساتذہ سمیت عملے کی تربیت کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جا رہا ہے جس سے پتا چلے گا کہ کس استاد کی کتنی بار تربیت ہوچکی ہے،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ہیومن ریسورس مینیجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں اساتذہ کی خالی آسامیوںکی تعداد سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، سسٹم کے تحت اسکولوں کے درمیان مفاصلے کے بھی ریکارڈ بنایا جارہا ہے جس سے پتہ چلے گا کہ ایک اسکول کے قریب کونسا اسکول قائم ہے اور وہ کتنے میٹر دور ہے، سسٹم میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی اور اپنے ضلع کے اسکولوں، اساتذہ اور عملے کی مکمل تفصیل فراہم اور ایڈٹ کرے گا، ڈی ای او ریٹائرڈ اور فوت ہونے والے اساتذہ کے بارے میںایچھ آرایم آئی ایس پر معلومات فراہم کریں گے، اس طرح ضلع ، تعلقہ اور یو سی میں اساتذہ کی خالی آسامیوں کی تعداد سامنے آئے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں