میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سمندری طوفان کراچی سے ہزار کلومیٹر دور

سمندری طوفان کراچی سے ہزار کلومیٹر دور

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی کے جنوب مشرق سے 1050کلومیٹر دور سمندری طوفان ‘کیار’ مز ید شدت اختیار کرکے ٹراپیکل سائیکلون میں تبدیل ہوسکتا ہے ۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن شدت اختیار کرکے سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا جسے ‘کیار’ کا نام دیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق یہ سمندری طوفان مزید شدت اختیار کرکے ٹراپیکل سائیکلون میں تبدیل ہوسکتا ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان مغرب اور شمال مغرب کی جانب حرکت کرتے ہوئے اومان کی ساحلی پٹی پر اثر انداز ہوسکتا ہے جبکہ پاکستان کی ساحلی پٹی کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے پاکستانی ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں