میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خالی پلاٹس، پارکس، کھیل کے میدان پر قبضے کا انکشاف

خالی پلاٹس، پارکس، کھیل کے میدان پر قبضے کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی نے رہائشی اسکیموں کی کراچی میونسپل کارپوریشن اور ضلعی میونسپل کارپوریشنز کو حوالگی کے بعد پلاٹس، پارکس، کھیل کے میدان پر قبضہ کا انکشاف کیا ہے اور 8 ہزار پلاٹس کا قبضہ ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی نے محکمہ بلدیات سندھ کے سیکریٹری کو لکھے گئے خط میں کہا کہ کے ڈی اے نے 1957 میں قیام کے ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد،فیڈرل بی ایریا،گلشن اقبال، لانڈھی، شاہ فیصل اورملیر ہائوسنگ اسکیمیں مکمل کرکے کراچی میونسپل کارپوریشن کے حوالے کیں، سال 2001 میں کے ڈی اے کو شہری حکومت کے ماتحت کردیا گیا اور سال 2016 تک کے ڈی اے کراچی میونسپل کارپوریشن کے ماتحت رہا، کے ڈی اے کی بحالی کے بعد ادارے کو شہریوں کی جانب سے خالی پلاٹس،پارکس پر قبضے اور رہائشی اسکیموں میں غیر قانونی تعمیرات کی متعدد شکایات موصول ہوئیں۔ کے ڈی اے کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر رہائشی اسکیموں میں خالی پلاٹس، پارکس ، کھیل کے میدان پر غیر قانونی تعمیرات مسمار کرکے 8 ہزار پلاٹس خالی کروائے گئے ہیں، کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی قبضہ خوروں کی جانب سے کیئے گئے قبضوں کے خلاف آپریشن جاری رکھے گااس لئے کراچی میونسپل کارپوریشنز اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کو ہدایت کی جائے کہ رہائشی اسکیموں میں دوبارہ قبضے نہ ہونے دے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں