میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مصباح قتل کیس میں اہم پیشرفت، دو ملزمان گرفتارہونے کا انکشاف

مصباح قتل کیس میں اہم پیشرفت، دو ملزمان گرفتارہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
هفته, ۵ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

گلشن اقبال میں قتل ہونے والی یونیورسٹی کی طالبہ مصباح کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ واردات میں ملوث دو افراد کو حراست میں لے لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈی آئی جی شرقی عامر فاروقی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جبکہ جائے وقوعہ کی جیوفیسنگ مکمل کرلی گئی ہے ۔اْنہوں نے کہاکہ میری سربراہی میں پانچ رکنی ٹیم قتل کیس کی تفتیش کررہی ہے جس میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن عرفان زمان، ڈی ایس پی علی حسن، ایس ایچ او غلام نبی آفریدی اور دیگر شامل ہیں۔ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ ٹیم نے قتل سے متعلق اہم شواہد حاصل کرلیے جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش میں مزید معلومات ملنے کا امکان ہے ۔یاد رہے کہ نجی یونیورسٹی کی طالبہ مصباح کو ایک روز قبل موچی موڑ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا تھا جس کے بعد وہ اْس کا موبائل لے گئے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں