سندھ ہائیکورٹ کا پی ایس 116 میں دوبارہ گنتی کرانے کا حکم
ویب ڈیسک
جمعه, ۴ اکتوبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
سندھ ہائیکورٹ نے پی ایس 116 میں دوبارہ گنتی کرانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں الیکشن ٹربیونل نے پی ایس 116 پر دوبارہ گنتی کرانے کی درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس یوسف علی سعید کی سربراہی میں ایک رکنی ٹربیونل نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار صالحین کی دوبارہ کرانے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے مسلم لیگ ن کے امیدوار صالحین کی درخواست منظور کرتے ہوئے پی ایس 116 کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ کراچی کے حلقے پی ایس 116 سے پی ٹی آئی کے ملک شہزاد کامیاب ہوئے تھے ۔