وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان، ان کی اہلیہ اور وفد نے مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کی، وفد کے لیے خاص طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا۔وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر نے بیت اللہ کے اندر نوافل ادا کیے ، وزیر اعظم اور وفد نے کشمیر، عالم اسلام کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں، پاکستانی عوام اپنے لیڈر کو حرم میں اپنے درمیان دیکھ کر انتہائی پرجوش ہوئی۔یاد رہے عمران خان کا وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کا یہ چوتھا سرکاری دورہ ہے ۔ دوسری جانب وزیر اعظم کے دورہ امریکا کے دوران 18 دو طرفہ ملاقاتوں کا شیڈول تیار کر لیا گیا۔