میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آزادی مارچ ، مولانا فضل الرحمان کی اپوزیشن قائدین سے ملاقاتیں

آزادی مارچ ، مولانا فضل الرحمان کی اپوزیشن قائدین سے ملاقاتیں

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

جمعیت علما اسلام(ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے حوالے سے اپوزیشن کے قائدین سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیر پاؤنے آئندہ ماہ اکتوبر میں اسلام آبادمیں ہونے والے آزادی مارچ کی حمایت کردی۔ جمعیت علما اسلام(ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے اتوار کو قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیر پاؤ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اکتوبر میں ہونے والے آزادی مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیان کے مطابق آفتاب شیر پاؤ نے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے ۔ مولانا فضل الرحمان صاحب سے عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے بھی ملاقات کی اور آزادی مارچ پر تبادلہ خیال کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں