میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کانگو وائرس سے اور نوجوان متاثر، ہسپتا ل میں داخل

کانگو وائرس سے اور نوجوان متاثر، ہسپتا ل میں داخل

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

شہر قائد میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، متاثرہ نوجوان کو ناظم آباد کے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کانگو وائرس سے متاثرہ ایک اور نوجوان کراچی کے علاقے ناظم آباد کے ہسپتا ل میں داخل ہوا ہے ، ڈاکٹرز نے ابتدائی ٹیسٹ کے بعد مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق کر دی۔کانگو وائرس سے متاثرہ نوجوان 17 سالہ قمر شاہ سہراب گوٹھ کا رہا ئشی ہے اور ایک باڑے میں کام کرتا ہے ۔خیال رہے کہ کراچی میں رواں سال پہلا کانگو وائرس کا کیس 11 فروری کو سامنے آیا تھا، اورنگی ٹائون کی رہایشی خاتون تعظیم فیضان کو تشویش ناک حالت میں جناح ہسپتا ل منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹر سیمی جمالی نے خاتون میں وائرس کی تصدیق کی۔گزشتہ سال اس وائرس کے نتیجے میں کراچی میں 16 اموات ہوئیں جب کہ 41 مریضوں میں کانگو کریمین ہیمریجک فیور کی تصدیق کی گئی تھی، جن میں سے بیش تر مریضوں کا تعلق کوئٹہ بلوچستان سے تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں