میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نماز عید ادا کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی پولیس کی فائرنگ

نماز عید ادا کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی پولیس کی فائرنگ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صیہونی پولیس کے مظالم جاری ہیں،اسرائیلی پولیس نے اتوار کو عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد اقصٰی کے کمپاؤنڈ میں فلسطینی مسلمان نمازیوں پر فائرنگ کردی،قابض اسرائیلی پولیس نے نمازیوں پر گرینیڈ بھی پھینکے ۔خبر ایجنسی کے مطابق عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد نمازی مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں احتجاج کررہے تھے ، جس پر اسرائیلی پولیس نے احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کی اور ان پر گرینیڈ بھی پھینکے ۔فلسطینی ریڈ کریسنٹ کے مطابق اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں،فلسطین میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں