میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینیٹر رضا ربانی نے استعفا واپس نہ لینے کا فیصلہ کر لیا

سینیٹر رضا ربانی نے استعفا واپس نہ لینے کا فیصلہ کر لیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

سابق چیئرمین سینیٹ و پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے استعفا واپس نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد رضا ربانی نے سینیٹ نہ جانے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ دو دن قبل سینیٹر رضا ربانی نے دوسرے سینیٹر کے ساتھ اپنا استعفیٰ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے پاس جمع کرایا تھا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے تمام 21 سینیٹرز نے استعفے میرے حوالے کر دیے ہیں، استعفے اخلاقی طور پر دیے، خفیہ بیلٹ کا فائدہ اٹھا کر ووٹ تبدیل کرائے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں