میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھر میں جمعہ تک شدید بارشیں متوقع، کراچی پھر ڈوبنے کا خدشہ

ملک بھر میں جمعہ تک شدید بارشیں متوقع، کراچی پھر ڈوبنے کا خدشہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں جمعہ تک شدید بارشوں کی پیش گوئی کردی ، بارشوں کے باعث کراچی کے پھر ڈوبنے کا خدشہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، ،سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں جل تھل ایک ہونے کا خدشہ ہے ، خیبر پختونخوا کے ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں بھی سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کی گھنٹی بج اٹھی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری نئے الرٹ کے مطابق جمعہ تک شدید سے طوفانی نوعیت کی بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔ یہ بارشیں ہزارہ، ملاکنڈ، پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژنوں اور اسلام آباد میں ہو سکتی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژنوں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان میں بھی جمعرات اور جمعہ کو بارشیں ہو سکتی ہیں۔ کراچی میں بھی بادل خوب برسیں گے جس سے کراچی کے ایک بار پھر پانی پانی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔ شدید بارشوں سے ہزارہ، ملاکنڈ، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ ہے ۔ آزاد کشمیر، پشاور، راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور ڈی جی خان ڈویژن میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے ۔شدید بارشوں سے ملاکنڈ، ہزارہ، ڈویژنوں اور گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں