میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ ،الہٰ دین پارک کا کنٹرول بلدیہ عظمیٰ کے سپرد

سندھ ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ ،الہٰ دین پارک کا کنٹرول بلدیہ عظمیٰ کے سپرد

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ:اسلم شاہ)سندھ ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ الادین پارک کا کنٹرول بلدیہ عظمیٰ کراچی(KMC)کے سپرد کردیا ہے، الادین پارک کی انتظامیہ کی KMCکے نوٹس پر حکم امتناعی بھی خارج کرتے ہوئے الادین پارک کا ایک بار پھر نیلام عام کے ذریعے الاٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کی ڈوثرن بینچ جسٹس عمرخان سعادت اور جسٹس ذوالفقار احمد خان نے سو ل پٹیشن نمبر2651/2020کا حتمی فیصلہ سنادیا ہے اور الادین پارک کی 25سالہ معاہدہ بھی ختم کردیا ہے۔ الادین پارک کی اراضی کا KMCکے ساتھ اپریل1996میں 25سال کا معاہدہ ہوا تھا، جس کی معیاد اپریل 2021ء میںختم ہورہی ہے یعنی اگلے ماہ مکمل طور پر انتظامی کنٹرول KMCکے حوالے کیا جائے گا۔KMCکے اسپورٹس کلچر ڈیپارٹمنٹ نے الادین پارک کی نیلام عام کرنے اور الادین پارک کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا تھا، اس نوٹس پر گزشتہ سال الادین پارک انتظامیہ نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کیا تھا۔ عدالت نے KMCکے سینئر ڈائریکٹر سعید اختر ایڈووکیٹ کی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا،KMCنے 25سال کے معاہدہ پر دیا تھا اس کی معیاد ختم ہوگئی ہے، اس اراضی کا ازسر نو نیلام عام کا اخیتاردیا جائے۔واضح رہے کہ الادین پارک کی اراضی تفریحی اور عوامی سہولیات کے برعکس تجارتی بنیادوں پر چلارہے تھے،10فیصد تجارتی بنیاد پر دینے کی شرائط پر عملدآمدکے بجائے 70فیصد جگہوں پر دکانوں کی تعمیرات اور غیر قانونی پتھارے ، کیبن ،سڑکیں ، فٹ پاتھیں ، راہداری اور گزرگاہوں پر قائم کردیا گیا ہے۔ پارکس کے اندر اکثر دکانیںغیر قانونی طور پر سفاری پارکس اور KMCکے افسران کے نام ہے یا ان کے قریبی عزیزوں رشتہ داروں کے نام پر کرنے کی تصدیق پارکس انتظامیہ نے کی ہے، تاہم انتظامیہ نے بھی کمرشل دکانیں سفاری پارک کے ڈائریکٹرز کی مشاورت سے کی گئی ہیں، باہمی تعاون ہونے کی وجہ سے سفاری پارک انتظامیہ نے کارروائی نہیں کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں