میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آصف علی زرداری پارک لین کمپنی کیس میں گرفتار

آصف علی زرداری پارک لین کمپنی کیس میں گرفتار

ویب ڈیسک
پیر, ۱ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

نیب راولپنڈی کی حراست میں موجود پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو پارک لین کمپنی کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی پارک لین کیس میں ملزم ہیں۔ نیب راولپنڈی نے آصف علی زرداری سے پارک لین کمپنی کیس میں وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا دی ۔ سابق صدر آصف علی زرداری پر پارک لین کمپنی کے ذریعہ اسلام آباد میں 60کروڑ روپے کی لاگت سے 2460کینال قیمتی اراضی خریدنے کا الزام ہے ۔ جبکہ نیب حکام کے مطابق اس اراضی کی اصل قیمت دو ارب روپے ہے ۔ آصف علی زرداری کو آئندہ 24گھنٹے کے دوران اسلا م آباد کی احتساب عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری دو مرتبہ پارک لین کمپنی کیس میں نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہو چکے ہیں اور اپنا تحریری جواب بھی جمع کروا چکے ہیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں