میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے الیکٹرک کا کارنامہ، پچپن گز کے گھر میں ساڑھے چار لاکھ روپے کا بل

کے الیکٹرک کا کارنامہ، پچپن گز کے گھر میں ساڑھے چار لاکھ روپے کا بل

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

کے الیکٹرک نے ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق شخص کے پچپن گز کے مکان پر ساڑھے چار لاکھ روپے کا بل بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق عید الفطر سے دو روز قبل کراچی کے رہائشی رکشہ ڈرائیور امیر حسین گھر کے قریب ٹوٹی تار کے باعث کرنٹ لگنے کے وجہ سے جان کی بازی ہار گیا تھا۔چار بچوں اور دو چھوٹے بھائیوں سمیت گھر کی ساری ذمہ داری صرف امیر حسین کے کاندھوں پر تھی، متوفی کے اہل خانہ ابھی اس صدمے سے باہر نہ نکلے تھے کہ کے الیکٹرک نے اس خاندان پر ایک اور ستم ڈھا دیا۔کے الیکٹرک نے امیر حسین کے صرف پچپن گز کے مکان پر ساڑھے چار لاکھ روپے کا بل بھجوا دیا، مرحوم کے اہل خانہ شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔اس حوالے سے کے الیکٹرک ترجمان نے انوکھا مؤقف اختیار کیا ہے کہ جائے وقوع پر کسی قسم کی تار ہی نہیں ٹوٹی اور نہ ہی کوئی شکایت درج کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں