عیدالفطرکی تعطیلات میں لوڈشیڈنگ اورلوڈمینجمنٹ نہ کرنے کا اعلان
شیئر کریں
وفاقی وزیر توانائی عمرایوب خان نے اعلان کیاہے کہ عیدالفطرکی تعطیلات کے دوران ملک بھرمیں لوڈشیڈنگ اورلوڈمینجمنٹ نہیں کی جائے گی۔ایک ویڈیوپیغام میں انہوں نے کہاکہ ملک بھرمیں آٹھ ہزارسات سونوے فیڈرزمیں سے اسی فیصدفیڈرزپرلوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔عمرایوب نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پرپہلی مرتبہ رمضان المبارک میں سحراورافطارکے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی۔وفاقی وزیرنے کہاکہ حکومت ملک بھرمیں بجلی چوری کے خلاف مہم چلانے کے لئے پرعزم ہے۔ساتھ ہی توانائی کے وزیر نے اعلان کیا کہ عیدالفطرکی تعطیلات کے دوران ملک بھرمیں لوڈشیڈنگ اورلوڈمینجمنٹ نہیں کی جائے گی۔وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پرپہلی مرتبہ رمضان المبارک میں سحراورافطارکے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی،طویل عرصے کے بعدرمضان میں لوڈشڈنگ نہ ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ملک بھرمیں بجلی چوری کے خلاف مہم چلانے کے لئے پرعزم ہے۔