میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فردوس باجی عوام کوبے وقوف نہیں بنا سکتیں،رانا ثنا اللہ

فردوس باجی عوام کوبے وقوف نہیں بنا سکتیں،رانا ثنا اللہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فردوس باجی!آپ اپنے نئے باس کو خوش کر کے عوام کوبے وقوف نہیں بنا سکتیں۔وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو کیا پتہ آئین اور قانون کیا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میاںنواز شریف کی قیادت میں عدلیہ بحالی تحریک پاکستان کی تاریخ کا روشن باب ہے ، رات کے اندھیروں میں معزز جج صاحبان کے خلاف ریفرنس سلیکٹڈ حکومت کی بدنیتی لگتی ہے ۔رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی کا پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ قوم کے ذہنوں میں آج بھی تازہ ہے ، فردوس باجی! ماردو، گرا دو، جلا دو کے نعروں کی گونج آج تک ڈی چوک پر زندہ ہے ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ تحریک انصاف عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کیلیے جدوجہد کا ہمیشہ سے ہر اول دستہ رہی ہے اور رہے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں