میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیات آباد میں آپریشن، 5دہشت گرد ہلاک ، 1اہلکار شہید ،2زخمی

حیات آباد میں آپریشن، 5دہشت گرد ہلاک ، 1اہلکار شہید ،2زخمی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

پشاور کے علاقے حیات آباد میں مکان میں چھپے دہشت گردوں کیخلاف سیکورٹی اہلکاروں کے 15گھنٹوں سے زائد جاری آپریشن میں 5دہشت گرد ہلاک ،1 اہلکار شہید اور 2زخمی ہو گئے ، تہہ خانہ اور گرائونڈ فلور کو کلیئر کرا لیا گیا ۔پشاور میں جاری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے پشاور کے علاقے حیات آباد فیزسیون کے سیکٹر ٹین کے گھر میں دہشت گردوں کی موجودگی کے خلاف آپریشن شروع کیا گیاجس میں دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں 5دہشتگرد مارے گئے جبکہ اے ٹی ایس کا 1 جوان قمر عالم شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے ۔دوران آپریشن بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ آپریشن میں پولیس کی مدد کے لیے پاک آرمی کے جوان بھی پہنچ گئے بعد میں کور کمانڈر پشاور شاہین مظہر بھی موقع پر پہنچ گئے اور آپریشن کا معائنہ کیا۔ سی سی پی او کے مطابق آپریشن اس وقت آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے ، آپریشن مکمل کرنے میں کچھ وقت اور لگے گا جبکہ اطراف کا ایریا کلیئر کروالیا گیا ۔ سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان کے مطابق دہشت گرد جس مکان میں موجود ہیں وہاں بالائی منزل میں آپریشن جاری ہے ۔وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاع تھی کہ حیات آباد میں جج اور ایڈیشنل آئی جی پر حملے کرنے والے 6 کے قریب دہشت گرد مکان میں موجود ہیں،آپریشن میں مکان کا گرائونڈ فلور کلیئر کر دیا گیا۔کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے آپریشن کی جگہ کا دورہ کیا اور انہوں نے ہدایت کی کہ مکینوں کی حفاظت کیلئے آپریشن میں احتیاط برتی جائے ، ضرورت پڑنے پر ایس ایس جی کی خدمات حاصل کی جائینگی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں