میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈہرکی، ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغوا کا معاملہ ، 4 افراد گرفتار

ڈہرکی، ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغوا کا معاملہ ، 4 افراد گرفتار

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

ڈہرکی سے ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغوا پر وزیراعظم کے نوٹس کے بعد سندھ اور پنجاب پولیس نے چھاپے مار کر نکاح خواں کے والد اورگواہ سمیت 4افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے ڈہرکی سے دو ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغوا پر وزیراعظم نے نوٹس لیا جس کے بعد پنجاب اور سندھ پولیس نے خان پور میں کارروائیاں کیں۔ نکاح خواں قاری بشیر کے والد، بھائی، گواہ سمیت 4افراد کو گرفتار کر کے گھوٹکی منتقل کر دیا گیا۔گواہ جواد حسن گل کے خلاف تھانہ سٹی خان پور میں موبائل چوری کے الزام میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔ وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے لڑکیوں کے گھر اہل ِ خانہ سے ملاقات کی اور دونوں لڑکیوں کو جلد بازیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں