میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں بھارتی بمباری کا کوئی ثبوت نظر نہیں آیا، برطانوی میڈیا

پاکستان میں بھارتی بمباری کا کوئی ثبوت نظر نہیں آیا، برطانوی میڈیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

برطانوی خبررساں ادارے نے کہاہے کہ اس نے ایسی ہائی ریزولولشن سیٹلائٹ تصاویر دیکھی ہیں جو یہ ثابت کرتی ہیں کہ بھارت کی جانب سے جیش محمد کے مدرسے پر براہ راست بمباری نہیں کی گئی اور وہ اپنی موجودہ حالت میں قائم ہے۔برطانوی خبررساں ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ سان فرانسیسکو شہر میں قائم کمپنی پلینٹ لیبز ایک پرائیویٹ سیٹیلائٹ آپریٹر ہے۔

بھارتی فضائی حملوں کے چھ دن بعد چار مارچ کو اس کمپنی کی جانب سے لی گئی تصاویر میں وہ مقام دیکھا جا سکتا ہے جن پر بھارت نے فضائی حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ۔رپورٹ کے مطابق اب یہ تصایر بھارتی موقف کے حوالے سے مزید شکوک وشبہات پیدا کرتی ہیں۔ نریندر مودی کی حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ 26 فروری کو بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہوئے خیبر پختونخواہ کے شہر بالاکوٹ کے گاؤں جبا میںجیش محمد کے مدرسے پر حملے کیے تھے۔

سیٹیلائٹ تصاویر سے متعلق برطانوی خبررساں ادارے کو کو بھارتی وزیر خارجہ اور دفاع کو بھیجے گئے سوالات کے جوابات موصول نہیں ہوئے۔ایسٹ ایشیا نان پرولیفیریشن ادارے کے ڈائریکٹر جیفری لیوس سیٹیلائٹ تصاویر کا تجزیہ کرنے کا پندرہ سالہ تجربہ رکھتے ہیں، لیوس نے بتایاکہ ان تصاویر میں بمباری کا کوئی ثبوت نظر نہیں آتا۔ بھارتی حکومت نے اب تک یہ نہیں بتایا کہ فضائی حملوں میں کون سے ہتھیار استعمال ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی سرکاری ذرائع تاہم یہ ضرور بتاتے ہیں کہ گزشتہ ہفتے 12 میراج 2000 طیارے جو کہ ایک ہزار کلو گرام وزنی بموں سے لیس تھے، نے پاکستان کی سرزمین پر حملے کیے تھے۔

وزارت دفاع کے ایک اہلکار نے برطاوی خبررساں ادارے کو بتایا کہ بھارتی طیاروں نے اسرائیلی ساختہ اسپائس 2000 گلائیڈ بم برسائے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے رپورٹ کے مطابق صحافیوں نے گزشتہ منگل اور جمعرات کو پاکستان کے علاقے بالاکوٹ کا دورہ بھی کیا ۔ ان صحافیوں کو بھی کوئی تباہ حال کیمپ نہیں ملا اور نہ ہی یہ بھارتی فضائی حملوں کے باعث کسی شخص کی ہلاکت کی تصدیق کر پائے۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ انہیں بم دھماکوں کی آوازیں آئیں اور کچھ بم درختوں پر گرے۔

مقامی افراد نے کچھ درخت بھی دکھائے جن کے پاس سے کچھ بارودی مواد ملا ۔اس سال مئی میں بھارت میں عام انتخابات ہوں گے اور اکثر تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ چودہ فروری کو پلوامہ حملے، جس میں قریب چالیس بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے، کا بدلہ لیتے ہوئے بھارت کی حالیہ کارروائی نریندر مودی اور ان کی ہندو قوم پرست سیاسی جماعت بی جے پی کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔ بھارت کی جانب سے جیش محمد کے عسکریت پسندوں پر حملے کے ثبوت نہ دینے پر مودی حکومت کو سیاسی حریفوں کی تنقید کا سامنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں