میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مختلف محکموں کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کی منظوری

مختلف محکموں کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کی منظوری

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

چیف سیکریٹری سندھ نے کرپشن کے الزامت ثابت ہونے پر مختلف محکموں کے افسران سمیت 48 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے مختلف محکموں میں کرپٹ افراد کے گرد گھیرا تنگ ہونے والا ہے، کرپشن ثابت ہونے پر کئی افسران اور ملازمین کی گرفتاری کا فیصلہ ہوگیا۔

چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کے ایم سی کی ڈپٹی ڈائریکٹر شائستہ فاروقی سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ کوٹری ٹریٹمنٹ پلانٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن پر چیف انجینئر عبدالوحید شیخ سمیت 13 افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں محکمہ کچی آبادی کے انجینئرز سمیت 6 افسران کی گرفتاری اور مختلف محکموں کے افسران کے خلاف 10 اوپن انکوائریز کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں