فارماسیوٹیکل مافیا بھی منی لانڈرنگ میں ملوث
شیئر کریں
( نمائندہ خصوصی)پاکستان میں منشیات اور اسلحہ مافیا کے بعد فارما سیوٹیکل مافیاکے بھی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل نے 12اگست 2016ء کو ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو کو ایک دستاویز بھیجی۔ جرات انوسٹی گیشن سیل کو موصول ہونے والی دستاویز میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ کیسے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی، کسٹمز اور دو فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے مل کر پانچ سالوں میں ملک کو130ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا۔
پاکستان کی دو ادویہ ساز کمپنیوں Getzفارمااور Hiltonفارما نے خام مال منگوانے کے لیے انڈر انوائسنگ کرکے قومی خزانے کو ریمٹنیس کی مد میں 130ملین ڈالر کے زرمباد لہ، اس پر لاگو ہونے والے 35فی صد ٹیکس کے حساب سے قومی خزانے کوساڑھے 4ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔
تعجب کی بات یہ ہے کہ اس رپورٹ پر ریجنل ڈرگ انسپکٹر عدنان رضوی کو فوراً کارروائی کرنی چاہیے تھی، لیکن اس نے مجرمانہ خاموشی اختیا ر کرتے ہوئے دو سال سے زائد عرصے تک اس کرپش کو چھپائے رکھا۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اپنی اس رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان کی دو ادویہ ساز کمپنیوں GetzفارمااورHiltonفارما نے خام مال منگوانے کے لیے انڈر انوائسنگ کرکے قومی خزانے کو ریمٹنیس کی مد میں 130ملین ڈالر کے زرمباد لہ، اس پر لاگو ہونے والے 35فی صد کے حساب سے ساڑھے 4ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔ z Getفارما اور Hiltonفارما کی جانب سے کیے جانے والے اس میگا فراڈ کا نتیجہ اس خام مال سے بننے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی صورت میں بھی سامنے آیا۔ میڈیسن کمپنیوں کی جانب سے کیے جانے والے پاکستان کی تاریخ کے اتنے بڑے مالیاتی فراڈ کا افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ نیشنل ہیلتھ سروس اینڈ ریگولیشن اور ڈرگ ریگو لیٹری اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، DRAPکے ڈائریکٹر کاسٹنگ اینڈ پرائس نے اس بات کا کھلے عام اعتراف کیا کہ وہ وہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی امپورٹ میں ہونے والی کرپشن اور ادویات کی قیمتوں پر اس سے مرتب ہونے والے اثرات سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔ Getz فارمااورHiltonفارما کی جانب سے کی جانے والی اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی مکمل تفصیلات بمعہ ثبوت آئندہ اشاعت میں مضمون کی صورت پیش کی جائیں گی۔