میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اندھے انتقام کی آخری ہچکی ۔۔۔ نواز شریف انشااللہ اور مضبوط ہو گا،جلد واپس آئیگا‘مریم نواز

اندھے انتقام کی آخری ہچکی ۔۔۔ نواز شریف انشااللہ اور مضبوط ہو گا،جلد واپس آئیگا‘مریم نواز

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف الزامات میں رتی برابر بھی سچائی ہوتی، ثبوت ہوتے یا ایک بھی گواہی ہوتی تو دس ہزار درہم کو بہانہ نہ بنایا جاتا۔ خاندانی کاروبار اور جائز ذاتی لین دین کا سہارا نہ لینا پڑتا۔ یہی نواز شریف کی فتح ہے۔ نواز شریف کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کا ہر ووٹر بھی آج سرخرو ہوا۔اُنہوں نے احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ایک ہی شخص کو چوتھی بار سزا، اندھے انتقام کی آخری ہچکی مگر فتح نواز شریف کی۔ اللہ کا شکر۔ڈھائی سال کے طویل انتقام نما احتساب کے بعد، تین نسلیں کھنگالنے کے بعد، ایک پائی کی کرپشن نہ کِک بیک نہ کمیشن۔ نہ سرکاری خزانے میں رتی بھر خیانت۔انہوں نے کہا کہ جتنے بھی فیصلے آئے، ان کے مرحوم والد کے ذاتی کاروبار کے حوالے سے آئے۔
اس میں بھی کچھ غلط نہ مل سکا تو مفروضوں پر سزائیں سنائی گئیں۔ آج کا فیصلہ نواز شریف کی امانت، صداقت اور دیانت پر ایک اورمہر ہے۔خیال رہے کہ مریم نواز نے اتوار کے روز طویل عرصے تک سوشل میڈیا میں خاموشی کے بعد ٹوئٹرمیں اپنے والدین کی تصاویر اور ان کے لیے دعاؤں کے ساتھ واپسی کی تھی ۔اپنے پیغام میں انہوں نے والدہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے انہیں آخری مرتبہ کفن میں دیکھا تھا۔نواز شریف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اپنے دعائیہ الفاظ میں انہوں نے کہا کہ میں نے انہیں آخری مرتبہ ان کے ساتھ ہنستے ہوئے دیکھا، اللہ آپ دونوں پر رحم فرمائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں