میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی ہے ۔ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دسمبر تک توسیع کردی ہے۔ ایف بی آر میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر تھی، حکومت نے تاریخ میں مزید اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔اس سے قبل وزیر مملکت براے ریونیو حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کو گوشوارے تاخیر سے جمع کرانے پر جرمانہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کو گوشوارے تاخیر سے جمع کرانے پر آڈٹ سے استثنیٰ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں