شاہین ائیرلائن کے ملازمین کا سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر احتجاج
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ نومبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
شاہین ائیرلائن کے ملازمین سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر سراپا احتجاج بن گئے ۔تفصیلات کے مطابق شاہین ائیرلائن کے ملازمین نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر احتجاج کیا اس موقع پر ملازمین نے کہا کہ شاہین ائیر مالکان نے تاحال تنخواہیں ادا نہیں کیں،4 ہزار سے زائد ملازمین مشکلات کے شکار ہیں، چیف جسٹس شاہین ائیر سے واجبات دلوائیں۔۔ ملازمین نے کہا کہ شاہین ائیر مالکان نے تاحال تنخواہیں ادا نہیں کیں، ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔